• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

پشاور ایئر پورٹ حملے کا ایک اور ملزم گرفتار

شائع July 3, 2014
تصویر ظاہر شاہ شیرازی
تصویر ظاہر شاہ شیرازی

پشاور: خیبر پختونخواہ پولیس کی جمعرات کو ایک اہم پیش رفت جس میں پولیس نے گزشتہ ہفتے پشاور میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے طیارے پر حملے میں ملوث ایک دوسرے مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ،سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور پر انٹیلی جنس معلومات پر پشاور کے علاقے سلیمان خیل پر چھاپے کے دوران کمانڈر ولی اللہ کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ولی اللہ درہ آدم خیل کا کمانڈر ہے اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابسطہ شاہد گروپ سے منسلک ہے۔

ولی اللہ دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

اس سے پہلے بدھ کو پولیس نے طیارے پر حملے میں ملوث شاہد گروپ کے کمانڈر، علی حیدر کو گرفتار کیا تھا۔

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے بوئنگ طیارے پی کے- 756 کی پرواز پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ سعودی عرب کے شہر ریاض سے پشاور کے باچہ خان ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے والا تھا۔ اس وقت طیارے میں 196 افراد سوار تھے

اس فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی تھیں جبکہ واقعے میں عملے کے دو ارکان سمیت چار افراد زخمی ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024