• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ارسلان افتخار بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدے سے مستعفی

شائع July 3, 2014 اپ ڈیٹ July 4, 2014
ارسلان افتخار۔ فائل فوٹو اے ایف پی
ارسلان افتخار۔ فائل فوٹو اے ایف پی

کوئٹہ: سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار نے بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کے وائس چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ارسلان افتخار نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔

ارسلان افتخار کو اس سے قبل بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا تھا جو تنخواہ اور مراعات کے بغیر ایک اعزازی عہدہ ہے۔

وزیر اعلیٰ عبدالمالک بلوچ نے گزشتہ دنوں اسمبلی فلور پر ارسلان افتخار کو اعلیٰ عہدہ سونپنے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارسلان افتخار کو میں نے تعینات کیا، جسے اعتراض ہو مجھ سے بات کرے۔

اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ متعدد تنازعات میں ملوث شخص کو کیسے چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ مقرر کیا جا سکتا ہے۔

تاہم بدھ کو وزیر اعلیٰ عبدالمالک بلوچ کی جماعت نیشنل پارٹی نے صوبائی حکومت کی تقرری کو غلط قرار دیا تھا۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر حاصل بزنجو نے ڈان ڈاٹ کام سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیشنل پارٹی تسلیم کرتی ہے کہ ارسلان افتخار کی تقرری غلط ہے اور میڈیا، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے دباؤ کے بعد نیشنل پارٹی نے ارسلان افتخار کی تقرری پر نظرثانی کا فیصلہ کیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

mubassar Jul 03, 2014 07:02pm
Don't worry, he'll soon be appointed at an even higher position (may be like Pak ambassador in Japan or something).

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024