سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی حالت زار
وفاقی حکومت نے رواں سال بجٹ میں صحت کیلئے پیتینس ارب ساٹھ کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔
اس سلسلے میں پچیس ارب ستر کروڑ روپے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کی مد میں رکھے گئے ہیں جو سترہ جاری اسکیموں کیلئے ہونگے۔
پنجاب حکومت نے صحت کیلئے تریپن ارب چوہتر کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ لاہور میں کڈنی سینٹر اور جگر کی پیوندکاری اور کینسر اسپتال بنانے کے لیے بھی فنڈز مختص کیے ہیں۔
سندھ حکومت نے تینتالیس ارب اٹھاون کروڑ روپے صحت کیلئے مختص کیے۔ اس سلسلے میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی ٹرانسپلانٹ میں مفت علاج کیلئے دو ارب روپے جبکہ انڈس اسپتال میں مفت علاج اور کینسر ٹریٹمنٹ کیلئے تیس کروڑ روپے مختص کیے گئے۔ صوبے کے سو بنیادی صحت مراکز کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے بجٹ میں صحت کیلئے بائیس ارب روپے رکھے گئے جبکہ بلوچستان حکومت نے بجٹ میں چودہ ارب چودہ کروڑ روپے رکھے ہیں۔
تاہم صحت پر کثیر رقم مختص کیے جانے کے باوجود پاکستان کے بیشتر سرکاری ہسپتالں وکی حالت زار درست نہیں۔ اس حوالے مزید معلومات اس ویڈیو میں: