• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

موجودہ 'کرپٹ' حکمران چند ہفتوں کے مہمان ہیں، طاہر القادری

شائع July 3, 2014
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ موجودہ کرپٹ حکومت مہینوں کی نہیں چند ہفتوں کی مہمان ہے اور وہ عوام سے کیے گئے انقلاب کے وعدے کو جلد پورا کریں گے۔

لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہی اور دیگر ہم خیال سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں کے پاس اب زیادہ وقت نہیں ہے، موجودہ حکمران اب مہینوں کے نہیں بلکہ چند ہفتوں کے مہمان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد انقلاب کا اعلان کر دیا جائے گا، انقلاب برپا ہونے کے روز موجودہ کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ ہو جائے گا اور پھر اگلے ہی روز عوامی انتظامی کونسل اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گی۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے اداروں کے سربراہان، سول سروسز کے ملازمین اور پولیس افسران رائے ونڈ کے کرپٹ حکمرانوں کے غیر آئینی اقدام ماننے سے انکار کر دیں اور ان سے اعلان بغاوت کرکے سیدھے ہو جائیں کیونکہ آپ لوگ ریاست اور آئین کے وفادار ہیں رائے ونڈ کے نہیں۔

طاہر القادری نے مزید کہا کہ اگر پولیس اہلکار اور سول سروسز کے افسران انسان کے بچے نہ بنے تو پھر انقلاب کے بعد انھیں عوام کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ہمارے دور میں صرف 15 روز میں احتساب ہوگا، کیس کا فیصلہ 7 روز میں کیا جائے گا اور اگلے 7 روز اپیل کے لئے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 100 کھرب کی سونے کی کان پر چور کو پہرا دار بنا دیا گیا ہے، ملک میں عوامی انقلاب لانے کے بعد تمام تر اختیارات کے مالک عوام ہوں گے اور اپنی مرضی سے اپنی قسمت کے فیصلے کریں گے۔

تبصرے (2) بند ہیں

malick Jul 03, 2014 10:04pm
Qadri jee, agar inqlab aap ney choudharyoun k saath lana hai too rehney dain. Ye NS ka hissa theey. aap bhool jatey hain awam nahain. Sharm karo aour islami inqlab laaoo. Choudhary inqlab, IK inqlab aour lallu panjoo ka inqlab na manzoor.
Israr Muhammad Jul 03, 2014 10:19pm
قادری‏ ‏ریاست ‏کے‏ ‏اعلی‏ ‏ترین‏ ‏شخصیات‏ ‏کو‏ ‏علی‏ ‏اعلان‏ ‏بدعنوان‏ ‏اور‏ ‏کرپٹ‏ ‏کہہ‏ ‏رہے‏ ‏ھیں‏ ‏اور‏ ‏کوئی‏ ‏پوچھنے‏ ‏والا‏ ‏نہیں‏ ‏ ان‏ ‏کو‏ ‏یہ‏ ‏احتیار‏ ‏کس‏ ‏نے‏ ‏دیا‏ ‏ھے‏ ‏یہ‏ ‏ریاست‏ ‏کے‏ ‏وقار‏ ‏پر‏ ‏حملہ‏ ‏ھے‏ ‏اگر‏ ‏فوج‏ ‏کے‏ ‏وقار‏ ‏پر‏ ‏ایکشن‏ ‏لیا‏ ‏جاسکتا‏ ‏ھے‏ ‏اور‏ ‏اگر‏ ‏عدالت‏ ‏اپنی‏ ‏بے‏ ‏توفیری‏ ‏پر‏ ‏سو‏ ‏موٹو‏ ‏لیا‏ ‏جاسکتا‏ ‏ھے‏ ‏تو‏ ‏کیا‏ ‏یہ‏ ‏وزیراعظم‏ ‏وزیر‏ ‏مشیر‏ ‏اتنے‏ ‏بے‏ ‏عزت‏ ‏ھیں‏ ‏کہ‏ ‏ھر‏ ‏کوئی‏ ‏انکے‏ ‏حلاف‏ ‏باتیں‏ ‏کرتے‏ ‏ھیں‏ ‏

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024