• KHI: Fajr 4:43am Sunrise 6:03am
  • LHR: Fajr 3:59am Sunrise 5:25am
  • ISB: Fajr 3:58am Sunrise 5:28am
  • KHI: Fajr 4:43am Sunrise 6:03am
  • LHR: Fajr 3:59am Sunrise 5:25am
  • ISB: Fajr 3:58am Sunrise 5:28am

امریکا فٹ بال ورلڈ کپ سے باہر

شائع July 2, 2014
سیلواڈور: امریکی شائقین ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد۔ —اے پی
سیلواڈور: امریکی شائقین ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد۔ —اے پی

سیلواڈور: فٹ بال ورلڈ کپ میں بیلجیئم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد امریکا کو دو - ایک سے شکست دے کر کوارٹر فائنلز میں جگہ بنالی۔

منگل کو برازیل کے شہر سیلواڈور میں پری کوارٹر فائنلز کے آخری میچ میں بیلجیئم اور امریکا کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہنے کے بعد دوسرے ہاف میں بیلجیئم نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔

بیلجیئم کے کھلاڑیوں نے امریکا کے گول پوسٹ پر کئی حملے کئے لیکن امریکی گول کیپر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند کو جال تک نہ پہنچنے دیا۔

مقررہ وقت تک کوئی گول نہ ہونے پر اضافی وقت دیا گیا۔

اضافی وقت کے آغاز پر ہی بیلجیئن مڈفیلڈر ڈی براؤن نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔

تھوڑی ہی دیر بعد بیلجیئم کے رومیلو لوکاؤ نے دوسرا گول کرکے برتری کودوگنا کردیا۔

تاہم دو منٹ بعد امریکا نے بھی گول کر کے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا لیکن امریکی ٹیم میچ برابر کرنے میں ناکام رہی۔

کوارٹر فائنلز میں بیلجیئم کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 اپریل 2025
کارٹون : 21 اپریل 2025