• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کنگ خان کیلئے سب سے بڑا فرنچ سول ایوارڈ

شائع July 2, 2014
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی

ممبئی: بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان کو فرانس نے سب سے بڑے سول ایوارڈ کا اعزاز دیا گیا ہے۔

فرانس نے کنگ خان کو یہ ایوارڈ ان کی سینما اور فلم انڈسٹری کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کے صلے میں دیا ہے۔

شارخ خان کو فرانس کے وزیر خارجہ لورن فبیوس نے ممبئی کے تاج محل میں ایک تقریب میں یہ ایوارڈ دیا۔

اس موقع پر سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ زندگی مختلف مواقع ایسے آتے ہیں جب آپ کو یقین ہو جاتا ہے کہ آپ درست راستے پر گامزن ہیں، میری زندگی میں بھی آج یہ ایسا ہی ایک لمحہ ہے۔

فرانس کے وزیر خارجہ نے خطاب میں کہا کہ فرانسسی عوام شارخ خان کے کام کی قدر کرتی ہے، انہوں نے اپنی فلموں سے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب کیا۔

واضح رہے کہ شارخ خان نے اپنے 3 دہائیوں پر مشتمل فلمی کیرئیر میں ایک رومانوی ہیرو کے ساتھ ساتھ ایکشن ہیرو بھی ثابت کیا، یاد رہے کہ شاہ رخ خان سے قبل فرانس 2007 میں امیتابھ بچن کو ایوارڈ دے چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024