• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی دور نہیں، نجم سیٹھی

شائع June 30, 2014
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ آمدنی پاکستان اور ہندوستان کی کرکٹ سیریز سے ہوتی ہے تاہم انتظامی تبدیلیوں کے باعث یہ سیریز اس سال نہیں ہوپائی۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جو دس گیارہ بورڈ ممبر ہیں ان میں سے پانچ کی اسپیشل کمیٹی بن گئی ہے یہ کمیٹی آئی سی سی کو چلائے گی۔

نجم سیھٹی نے کہا کہ سارے اہم فیصلے یہ ایگزیکٹیو کمیٹی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حالات کے باعث اتفاق رائے سے دبئی یا کسی اور ملک میں پاک، انڈیا سیریز کھیلی جائیگی جس سے تیس ارب روپے کی آمدنی ہوگی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی چیئرمین کی باربار تبدیلیوں سے سیریز میں تاخیرہوئی۔

انہوں نےکہا کہ نوازشریف اور نریندر مودی کے راضی ہونے پر کرکٹ سیریز کی میزبانی کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024