• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

'حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن پرعدالتی کمیشن بنانے کے لیے تیار ہے'

شائع June 30, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت سانحہ ماڈل کی تفتیش کے لیے سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل ایک کمیشن بنانے کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت افہام و تقسیم سے معاملے کو حل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر طاہر القادری کے بعض مطالبات پہلے ہی منظور کرچکے ہیں اور سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل ایک کمشین بنانے کے لیے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے خواہشمند طاہر القادری تصادم کی ترغیب دینے پر اپنے خلاف مقدمہ درج کروانا پسند کریں گے۔

اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزیرِ ریلوے کا کہنا تھا کہ لال مسجد واقعہ پر ان کی حکومت کے وزیرِ داخلہ نے کیوں استعفیٰ نہیں دیا تھا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اورا س موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالاتر ہوکر ملک کے مفاد میں کام کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے حکومت کو بھی احتیاط سے کام لینے اور سیاسی حکمتِ عملی اپنے کا مشورہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ہمارے دور میں بھی لانگ مارچ ہوئے، لیکن اس کے بعد کوئیک مارچ ہو جاتا ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024