• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی آئی اے کو بہترین ایئرلائن بنائیں گے، نواز شریف

شائع June 29, 2014
وزیراعظم محمدنوازشریف، فائل فوٹو۔۔۔
وزیراعظم محمدنوازشریف، فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے پی آئی اے کو دنیا کی بہترین ایئر لائن بنانے کیلئے وہ ہرممکنہ تعاون کیا جائے گا۔

اتوار کو 10 سال بعد پی آئی اے کے بیڑے میں نئے شامل ہونے والے طیارے اے320 کے معائنے کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی قومی ایئر لائن پر سفر کریں اور مسافروں کی پہلی ترجیح پی آئی اے ہونی چاہئے۔

اس موقع پر شہری ہوابازی کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی مشیر شجاعت عظیم، ایم ڈی پی آئی اے محمد جنید یونس اور ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن پی آئی اے ڈاکٹر قاسم حیات بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

دورہ کے موقع پر وزیراعظم کو شجاعت عظیم نے بریفنگ میں بتایا کہ ایئرلائن میں نئے 14 جہازوں کو شامل کئے جانے کا عمل جاری ہے، ان 14 جہازوں میں نیرو باڈی، وائیڈ باڈی، ٹربو پراپ ایئر کرافٹ شامل ہوں گے۔

وزیراعظم کو بتایا کہ گیا کہ پی آئی اے نے تین اے 320 ہوائی جہاز لینے کا آرڈر جی ای سی اے ایس کو دے دیا ہے، جن میں سے ایک ہوائی جہاز مل گیا ہے جبکہ بقیہ دو جولائی اور ستمبر میں پی آئی اے کے فلیٹ میں شامل ہوں گے۔

اے 320 ہوائی جہاز میں مسافروں کی گنجائش 180 ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Naveed Shakur Jun 30, 2014 02:45am
بلکل اسئ طرح جس طرح ایم سی بی کو بنایا ھے.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024