انڈیا: دو عمارتیں گرنے سے 19 افراد ہلاک
دہلی:ہندوستان کے شہر چینئی اور دہلی میں دو عمارتوں کے منہدم ہونے سے کم سے کم 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی شہر چینئی میں گیارہ منزلہ زیر تعمیر عمارت کے گرنے سے کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ اسی دوران ہلی میں ایک اور عمارت کے منہدم ہونے سے کم سے کم 14 افراد ہوچکے ہیں۔
ٹی وی رپورٹس کے مطابق چینئی میں عمارت گرنے کے بعد امدادی کام جاری ہے، جبکہ تقریباً 40 کے قریب افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
26 کے قریب افراد ایسے ہیں جن کو عمارت کے ملبے سے نکالا جاچکا ہے جس میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
امدادی ٹیمیں گیس، کٹر اور پھاوڑے کے ساتھ منہدم عمارت کے ملبے سے پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ عمارت میں پھنسے ہوئے افراد میں زیادہ تر آندھر پردیش اور مغربی بنگال ریاستوں کے مزدور ہیں۔
امدادی کاموں میں تقریباً 300 پولیس اہلکار اور آگ بجھانے والے عملہ رات بھر پھنسے ہوئے لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کرتے رہا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چنئی میں شدید بارش جاری تھی۔
رپورٹس کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد مزدوروں کی ہے۔