• KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am

قادری کے اثاثوں کی تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم

شائع June 28, 2014
ڈاکٹر طاہر القادری۔ —فوٹو بشکریہ عالمی اقتصادی فورم
ڈاکٹر طاہر القادری۔ —فوٹو بشکریہ عالمی اقتصادی فورم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعہ کو پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کی پارٹی کے اثاثوں کی تفصیلات فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کو فراہم کر دیں۔

ای سی پی نے یہ تفصیلات ایف آئی اے کی جانب سے ڈاکٹر قادری کے خلاف تحقیقات شروع کیے جانے کے اگلے روز فراہم کیں۔

ایف آئی اے نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے بھی ڈاکٹر قادری اور ان کی پارٹی کی ٹیکس تفصیلات مانگی ہیں۔

ایف آئی اے ایسے وقت میں کارروائی کر رہی ہے جب وزیر اطلاعات پرویز رشید نے منگل کو کہا تھا کہ ' ڈاکٹر قادری اپنی مرضی سے ملک میں آئے ہیں لیکن ان کی واپسی قانون کی اجازت سے ہو گی'۔

ای سی پی کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر قادری نے 2004 میں 9.9 ملین روپے مالیت اثاثوں کا ریکارڈ جمع کرایا تھا۔ اُ س وقت ان کے پاس تینتیس لاکھ روپے مالیت کا ایک مکان، ایک پلاٹ اور بینک اکاؤنٹ میں 33000 روپے تھے۔

سن 2004 میں ڈاکٹر قادری کی جانب سے ای سی پی کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق پاکستان کے باہر ان کی کوئی جائیداد نہیں اور نا ہی وہ کسی گاڑی کے مالک تھے۔

سن 2004 میں ان کی پارٹی کے کُل اثاثے338000 ، ماہانہ آمدنی 160000 جبکہ ماہانہ اخراجات تقریباً دو لاکھ روپے تھی۔

ای سی پی کے ترجمان خورشید عالم نے ڈان کو بتایا کہ ایف آئی اے کو دی جانے والی ڈاکٹر قادری کے اثاثوں کی تفصیلات 2004 کے سرکاری گزٹ میں پہلے سے موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2002 کے عام الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد ڈاکٹر قادری قومی اسمبلی میں منتخب ہوئے تھےاور اسی وقت انہوں نے اپنی پارٹی کے اثاثوں کی تفصیلات کمیشن کو جمع کرائی تھیں۔انہوں نے 2004 میں پارلیمنٹ سے استعفی دے دیا تھا۔

ڈاکٹر قادری یا ان کی پارٹی نے 2013 کے انتخابات میں حصہ نہیں لیا ، لہذا ان کے ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2025
کارٹون : 8 اپریل 2025