• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متاثرینِ آپریشن بھی مستفید ہوں گے

شائع June 27, 2014
بنوں: شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے متاثرین امداد کے منتظر ہیں—۔فوٹو اے ایف پی
بنوں: شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے متاثرین امداد کے منتظر ہیں—۔فوٹو اے ایف پی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی سابق حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کر کے آنے والے متاثرین تک بڑھا دیا گیا ہے اور متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دیگر تنظیموں کے ساتھ ساتھ اب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بھی کام کرنا شروع کردیا ہے۔

جمعرات کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین انور بیگ اور ریاستی اور سرحدی امور کے وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کے درمیان ایک میٹنگ میں یہ طے پایا کہ پروگرام کا دائرہ کار شمالی وزیرستان کے متاثرینِ آپریشن تک بڑھایا جائے گا۔

اس سلسلے میں پروگرام کے سوشل سیفٹی نیٹ ورک نے نقل مکانی کر کے آنے والے متاثرین کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے سروے کا آغاز کر دیا ہے۔

بی آئی ایس پی پروگرام کے سرکاری ذرائع کے مطابق پروگرام کے ذریعے مالی معاونت حاصل کرنے والے افراد کی شناخت غربت سروے کے ذریعے کی گئی تھی اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کو یہ امداد سیکورٹی وجوہات کی بناء پر نہیں دی جا سکی تھی۔

تاہم اب پروگرام کے چیئرمین انور بیگ کی ہدایات پر ان متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے حوالے سے سروے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ان متاثرین کو نقد رقم کی منتقلی، ہیلتھ انشورنس اور ووکیشنل ٹریننگ پروگرامز سمیت تمام فوائد حاصل ہوں گے۔

انور بیگ نے کہا کہ ’ہمیں امید ہے کہ ان اقدامات سے غریب طبقے کو معاشرتی دھارے میں لانے میں مدد ملے گی۔‘

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024