• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ملتان: فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے دو پائلٹ ہلاک

شائع June 26, 2014
۔ —فائل فوٹو۔
۔ —فائل فوٹو۔

ملتان: پنجاب کے ضلع ملتان میں تربیتی مشق کے دوران ایک فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

پاکستان فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ ملتان میں بدھ کی رات تکنیکی خرابی کی وجہ سے تربیتی مشق کرنے والا ہیلی کاپٹر گر گیا جس کی وجہ سے دو آرمی ایوی ایشن پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

ایک سینئر فوجی عہدے دار نے اے ایف پی کو بتایا کہ حادثہ کی وجہ ہیلی کاپٹر کے ٹیک آف کے دوران ایوی ایشن بیس پرآنے والا مٹی کا طوفان ہو سکتا ہے۔

فوج کے بیان اور عہدے دار سے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کس طرح کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔ پاکستان فوج کے بیڑے میں روسی اور امریکی ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

ڈان اخبار کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں 404 ایوی ایشن 33 سکوارڈن کے میجر یاسین اور کیپٹن مرتضٰی شامل ہیں۔

اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تین کوبرا ہیلی کاپٹر معمول کے مشن پر تھے کہ ان میں سے ایک کا ملتان ایئر پورٹ سے رابطہ منقطع ہو گیا۔


ملتان :ہیلی کاپٹرحادثے میں مرنے والے فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا


ملتان:ہیلی کاپٹر حادثے میں مرنے والے دونوں فوجی افسران میجر یاسراورکیپٹن مرتضیٰ کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔

دونوں افسران کی نماز جناز ملتان کے آرمی گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران کے علاوہ جوانوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد دونوں افسران کی میتیں تدفین کے لئے ان کے آبائی علاقے لاہور اور جھنگ روانہ کردی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024