• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

تحریک انصاف کا عید کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ

شائع June 25, 2014
۔۔۔۔۔۔ فوٹر آئی این پی
۔۔۔۔۔۔ فوٹر آئی این پی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف عید الفطر کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف جاری تحریک کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عمران خان 27جون کو بہاولپور کے جلسے میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے پر تحریک انصاف قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے پر بھی غور کرسکتی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف پہلے مرحلے میں حکومت کو چار حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کی مدد سے دوبارہ گنتی کے لیے ڈیڈ لائن دے گی جب کہ رمضان کے بعد لانگ مارچ ہوگا اور اگر حکومت نے تحریک انصاف کے مطالبات پورے نہ کیے تو قومی اسمبلی سے استعفے بھی دیئے جا سکتے ہیں۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے وفاق کے پی کے حکومت کو 6 ارب روپے فراہم کرے۔

اجلاس میں تحریک انصاف نے آئی ڈی پیز کی بحالی کے لیے فوزیہ قصوری اور صوبائی سیکریٹری جنرل خالد مسعود کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کی ہے جو خیبر پختونخوا حکومت اور پارٹی کارکنوں کوآئی ڈی پیز کی مدد کے لیے متحرک کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024