• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

اسپین کی ٹیم کا جہاز آسمانی بجلی کی زد میں

شائع June 24, 2014
طیارے پر آسمانی بجلی گری تاہم اس سے طیارے یا اس میں موجود مسافروں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ فوٹو رائٹرز
طیارے پر آسمانی بجلی گری تاہم اس سے طیارے یا اس میں موجود مسافروں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ فوٹو رائٹرز

ورلڈ میں ناکامی سے دوچار دفاعی چیمپیئن اسپین کی ٹیم بدقسمتی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی جہاں وطن واپسی پر سابق عالمی چیمپیئن کے طیارے پر آسمانی بجلی گر پڑی۔

ہسپانوی ٹیم منگل کو برازیل سے وطن واپس لوٹ رہی تھی کہ دارالحکومت میڈرڈ کے قریب طیارے کو آسمانی بجلی نے آن لیا۔

ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق آئبیریا میں دن کے وقت میڈرڈ میں فلائٹ اترنے والی تھی کہ اسی دوران طیارے پر آسمانی بجلی گری تاہم اس سے طیارے یا اس میں موجود مسافروں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

یاد رے کہ عام طور پر اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن یہ بہت کم خطرناک نوعیت کے ثابت ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے لیے فیورٹ قرار دی جانے والی دفاعی چیمپیئن اسپین اپنے ابتدائی دونوں میچز ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

اسپین نے اپنے آخری میچ میں آسٹریلیا کو 3-0 سے شکست دی لیکن ایونٹ کے ابتدائی میچ میں اسپین کو ہالینڈ نے 5-1 اور پھر چلی نے حیران کن طور پر 2-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ان کے سفر کا خاتمہ کر دیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Munim Siddiqui Jun 25, 2014 10:22pm
Yaad rahay. .. ke is khabar ki koi zarurat nahi thi aisa hota rehta hai is main Spain ki team ka kia talluq? :P

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024