• KHI: Fajr 4:51am Sunrise 6:10am
  • LHR: Fajr 4:10am Sunrise 5:34am
  • ISB: Fajr 4:10am Sunrise 5:37am
  • KHI: Fajr 4:51am Sunrise 6:10am
  • LHR: Fajr 4:10am Sunrise 5:34am
  • ISB: Fajr 4:10am Sunrise 5:37am

حکومتِ سندھ زمینوں سے غیرقانونی قبضہ ختم کروائے: سپریم کورٹ

شائع June 24, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کراچی: سپریم آف پاکستان نے حکومتِ سندھ کو حکم دیا ہے کہ وہ ڈی ایچ اے، ایم ڈی اے اور سپار کو سمیت دیگر سرکاری اداروں اور قبضہ مافیا سے چھ مہینوں کے اندر زمینیں خالی کروائے۔

اس کیس کی سماعت آج منگل کے روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔

اس موقع پر زمینوں پر قبضے سے متعلق بورڈ آف ریونیو نے سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ میں ممبر بورڈ آف ریوینیو ذوالفقار شاہ کے مطابق کراچی میں انسٹھ ہزار آٹھ سو ایکٹر سرکاری اراضی پر غیرقانونی قبضے میں ہے۔

کراچی میں زمینوں پر کے پی ٹی ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، ڈی ایچ اے، سپارکو سمیت دیگر صوبائی اور وفاقی ادارے قابض ہیں۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے حکومت سندھ کو چھ ماہ کے اندر سرکاری اداروں اور دیگر مافیہ سے زمینیں خالی کروانے کا حکم دیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 اپریل 2025
کارٹون : 13 اپریل 2025