• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گلوکارہ گلناز ہلاک

شائع June 19, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آج جمعرات کے روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشتو گلوکارہ گل نازعرف مستان جان ہلاک ہوگئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے مقتول گلوکارہ کے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پشاور کینٹ س متصل گلبرگ کے علاقے میں پیش آیا۔

ہلاک ہونے والی گلوکارہ کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ تقریباً چار مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے۔

فائرنگ سے مذکورہ گلوکارہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

واقعہ کے بعد پولیس نے گل ناز کے بھائی کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کردیا۔

مقتول گلوکارہ کا تعلق مردان سے تھا، وہ پشاور کے علاقے گلبرگ میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025