• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

اطہر من اللہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج مقرر

شائع June 18, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: ماضی میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے ترجمانی کی ذمہ داری نبھانے والے اطہر من اللہ نے گزشتہ روز منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی پروقار تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ محمد انور کاسی نے ان سے حلف لیا۔

اطہر من اللہ کے حلف اٹھانے کے بعد ہائی کورٹ میں کل ججوں کی تعداد اب چار ہوگئی ہے، لیکن اب بھی تین ججوں کی اسامیاں خالی ہیں۔

تقریبِ حلف برداری میں سینیئر وکلاء، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے ساتھ ساتھ اعلیٰ عدالتی افسران نے بھی شرکت کی۔ تاہم میڈیا کو اس تقریب کی کوریج کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار چوہدری محمد شفیق نے میڈیا کو بتایا کہ احاطے میں جگہ کم ہونے کے باعث میڈیا کے افراد کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

بعد میں میڈیا سے منسلک افراد نے اطہر من اللہ سے ملاقات کی اور یہ معاملہ ان کے سامنے رکھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024