• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'آپریشن ضرب عضب: 'بے گھر افراد کیلئے 50 کروڑ روپے مختص

شائع June 18, 2014
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منگل کو کہا ہے کہ حکومت شمالی وزیرستان میں آپریشن کی کامیابی کیلے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی اور بے گھر افراد کو تمام سہولتیں مہیا کرے گی، اس مقصد کے لیے پچاس کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت مسلح افواج کی ضروریات پوری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن کی وجہ سے امن سے محبت کرنے والے مردوں، عورتوں اور بچوں کے دوبارہ آباد ہونے تک تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ دہشت گردوں کے تمام ٹھکانوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور آپریشن کی نگرانی کے لیے پہلے ہی ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئین حکومت کو سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آپریشن کے انچارج وزیر عبدالقادر بلوچ کو بے گھر افراد کی سہولیات کے لیے پچاس کروڑ روپے بھیج دیئے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024