• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مووی ریویو ہالیڈے — فوجی کبھی چھٹی پر نہیں جاتا

شائع June 17, 2014

ڈائریکٹر اے.آر.مرگادوس کی 'ہالیڈے' دیکھ کر بس ایک ہی خیال ذہن میں آتا ہے ( آرمی والے) چاہے چھٹیوں پر ہی کیوں نہ ہوں- مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بالاتر ہی ہوتے ہیں۔

ہر آنے والے سین میں، ویرات (اکشے کمار) نامی ایک آرمی والا مقامی حکام سے جان بوجھ کر معلومات چھپاتا نظر آیا- انتہائی اہم معلومات شیئر کرنے کی بجاۓ، ویرات کے خیال میں مقامی پولیس احمقوں کا ٹولہ ہے- اپنے ان خیالات کا اظہار وہ اکثر کھلے عام اپنے اکلوتے دوست سے کرتا ہے، جسے ویرات جب کبھی چھٹیوں پر ہو اپنے ساتھ مصروف رکھتا ہے- سب انسپکٹر، دوست کا کردار سمیت راگھوان نے ادا کیا ہے، جس کا گزارا ویرات کے بغیر ہوسکتا ہے لیکن مووی کا نہیں۔

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

دو گھنٹے اور اکتالیس منٹ کے دورانیے میں (یا یوں کہہ لیں فوجی کی چالیس دن کی چھٹیوں میں) ویرات نے اکیلے ہی بنا ماتھے پر ذرا سا پسینہ لائے، ہندوستانی تھر کی ایک خفیہ تنظیم کے خلاف جوابی کارروائی بھی تیار کرلی جسے اس کے لیڈر (فریڈی دارو والا ) نے بھیجا تھا- اپنی غیر معمولی ذہانت کے ثبوت کے طور پر ویرات نے بے خیالی میں روبک کیوبز بھی حل کرلئے۔ جی ہاں ہیرو کی تو بات ہی الگ ہے!۔

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

ہالیڈے انٹرٹینمنٹ کے نام پر بس قابلِ گزارا ہی ہے- اس کی وجہ فلم کا احمقانہ پلاٹ نہیں بلکہ یہ ایک روایتی کمرشل مووی ہے اور ظاہر ہے فلم جتنی زیادہ غیر حقیقی، احمقانہ یا یوں کہہ لیں انوکھی حد تک 'بولی وڈ' مصالحہ ہوگی اتنی ہی سنیما میں کامیاب بھی ہوگی۔

اپنی تامل مووی، گجنی سے ہٹ کر مرگادوس نے تمام تفصیلات قدرے سطحی اور سپاٹ رکھی ہیں- کچھ جگہوں پرآپ کو اخلاقیات کا مظاہرہ کرتے سویلین بھی نظر آئیں گے۔

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

ایک اور جبری پہلو، ایک خود پسند، جھگڑالو اور اکھڑ مزاج لڑکی (سوناکشی سنہا) کے ساتھ چنچل رومانس ہے- سوناکشی کا کام فقط گانوں، تھوڑا رقص اور کامیڈی تک ہی محدود ہے، ان کا کردار ہمیں ماضی کے بولی وڈ کی یاد دلاتا ہے جہاں خوبصورت ہیروئنوں کا کام فلم میں محض سجاوٹی ہوتا تھا۔

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

ابتداء میں اشاروں کنایوں میں سرحد پار عناصر کا ذکر کیا گیا تھا، تاہم، براہ راست کسی مخصوص ملک یا انتہا پسند تنظیم کا نام نہیں لیا گیا- 'ہالیڈے' کی کہانی ویسے تو تخریب کاروں کا مقابلہ کرنے کے بارے میں ہے لیکن اس کی زیادہ توجہ بلاک بسٹر بننے پر مرکوز رہی ہے اور یہ آئیڈیا کچھ برا بھی نہیں ہے۔

حرف آخر:۔

فلم سے زیادہ توقعات نہیں رکھیں گے تو آپ کو مایوسی نہیں ہوگی۔ U /A ریٹیڈ، 'ہالیڈے' کی ریلیز ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ہوئی ہے- فلم مکمل طور پر فیملی فرینڈلی ہے۔

رائٹر/ڈائریکٹر اے.آر.مرگادوس ہیں- ویپل امرتلال شاہ اور ارونا بھاٹیہ اس کے پروڈیوسر ہیں- سنیماٹوگرافی این- نتراجہ سبرامنیم کی ہے- ایڈیٹنگ امیتابھ شکلا کی جبکہ موسیقی پریتم چکرابورتھی کی ہے۔

سٹارنگ: اکشے کمار، سوناکشی سنہا، فریڈی دارو والا، سمیت رگھوان، گووندا، ذاکر حسین۔

ترجمہ: ناہید اسرار

محمد کامران جاوید
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Ali Tahir Jun 17, 2014 06:53pm
ناہید اب اتنا تو بتا دیں پلیز کہ ہم یہ فلم دیکھیں یا نہ دیکھیں؟
طارق راحیل Jun 18, 2014 02:46pm
اس فلم میں پاکستان کے علاقے "تھر" کا ذکر کیا گیا ہے مراد یہ ہے کہ پھر ثابت کیا گیا کہ ہندوستان میں دہشت گردی "پاکستان" ہی کرتا ہے

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024