• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا جائے گا: آرمی چیف

شائع June 17, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد/پشاور: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن 'ضربِ عضب' کا بنیادی مقصد دہشت گردوں کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں نیشنل سیکورٹی اور وار کورسز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے وزیرستان آپریشن کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اسی دوران انہوں نے پشاور میں آرمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں پر انہیں آپریشن ضربِ عضب کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت سے آپریشن ضرب عضب کامیاب ہوگا۔

جنرل راحیل کا کہنا تھا کسی امتیاز کے بغیر دہشت گردوں کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن ان دہشت گردوں کے خلاف ہے جنہوں نے پاکستان کی ریاست اور عوام کے خلاف ہتھیار اُٹھائے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024