• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پریتی کا سابق بوائے فرینڈ کے خلاف مقدمہ

شائع June 14, 2014
بولی وڈ اداکار پریتی زنتا اور نیس واڈیا۔- بشکریہ ہندوستان ٹائمز
بولی وڈ اداکار پریتی زنتا اور نیس واڈیا۔- بشکریہ ہندوستان ٹائمز

بولی وڈ کی ڈمپل کوئین پریتی زنٹا و کنگز الیون پنجاب کی مالکن نے سابق بوائے فرینڈ نیس واڈیا پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق، اداکار نے اپنے سابق بوائے فرینڈ اور کنگز الیون پنجاب کے شریک مالک کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

جس میں پریتی نے موقف اختیار کیا ہے کہ واڈیا نے 30 مئی کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں انھیں ہراساں کرنے کے علاوہ ڈرایا، دھمکایا اور گالیاں بھی دیں۔

انہوں نے پولیس کے سامنے اپنی شکایات میں کہا ہے کہ واڈیا سے رشتہ ٹوٹنے کے بعد بھی وہ انھیں پریشان کر رہے ہیں۔

ان الزامات کے جواب میں نیس واڈیا کا کہنا ہے کہ پریتی زنٹا کے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان الزامات سے انہیں شدید ذہنی صدمہ پہنچا ہے۔

یہ واقعہ 30 مئی 2014 کو چنئی سپر کنگز اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان ہونے والے ایک میچ کے دوران پیش آیا تھا۔

واضح رہے کہ 44 سالہ نیس واڈیا پریتی زنٹا کے ساتھ آئی پی ایل کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کے مشترکہ مالک ہیں اور دونوں کو ایک عرصے تک انتہائی قریبی دوستوں کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

تبصرے (1) بند ہیں

Ateeq ur rehman Jun 14, 2014 04:34pm
Salm moalykom janab dawn urdu mira fivrt sait hny,,, i laik so mac u

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024