• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی درخواست

شائع June 14, 2014
فوٹو اے پی—۔
فوٹو اے پی—۔

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سےنکالنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے ہفتہ کو سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی۔

درخواست میں کہا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنےکا حکم دیا جائے۔

وزارت داخلہ نے پانچ اپریل 2013 کو سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا ، جس پر پرویز مشرف نے چھ مئی 2014 کو اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ۔

سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نےانتیس مئی کو تمام فریقن کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

بارہ جون کو سندھ ہائی کورٹ نے مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی اور ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیتے ہوئے وفاق کو پندرہ دن میں اپیل دائر کرنے کی مہلت دی، جس کے بعد آج وفاق نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024