• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی ایئر پورٹ پر حملہ اے ایس ایف کی نااہلی تھی، قائم علی شاہ

وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، اے پی پی فوٹو۔۔۔۔
وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، اے پی پی فوٹو۔۔۔۔

کراچی: وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کی نااہلی نے عسکریت پسندوں کے حملے کی راہ ہموار کی ہے۔

اتوار اور پیر کی درمیان شب کراچی ایئر پورٹ پر ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں دس عسکریت پسندوں سمیت 37 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

صوبہ سندھ کے شہر میرپور خاص میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملہ آور تربیت یافتہ دہشت گرد تھے جو سیکورٹی کی غفلت کے باعث ہوائی اڈے کے احاطے میں گھسنے میں کامیاب ہوئے۔

وزیر اعلٰی نے کراچی ایئرپورٹ حملے پر وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلاف کے تصور کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں حکومتیں حملے میں ملوث مجرموں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے ہم خیال ہیں۔

اس سے قبل، کراچی میں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے منعقد ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملے کے وقت جاری سخت بیانات صرف وفاقی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات تھے.

انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ حملے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی کا دورہ نہیں کیا اور اس معاملے پر انہوں نے صوبائی اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔

وزیر اعلٰی نے کہا کہ حملے کے فورا بعد ہی ایک اعلٰی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی تھی جو اس انتہائی حساس مقام پر حملہ کرنے کا موقع فراہم کی گئی غلطیوں کا تعین کرے گی۔

اس واقعے کو اپنی زندگی کا سب سے بدترین حملہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بہت سے لوگوں کی زندگیوں اور حکومتی تنصیبات کو محفوظ کیا۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی منصوبہ بندی کے حوالے سے وزیر اعلی نے متعلقہ محکموں کو مون سون کے موسم کے لئے تیاری مکمل کرنے پر زور دیا.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024