• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

مبشر لقمان کو ٹی وی پروگرام نہ کرنے کا حکم

شائع June 11, 2014
--- صحافی مبشرلقمان
--- صحافی مبشرلقمان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی ٹی وی کے اینکر مبشر لقمان کو کسی بھی چینل پر پروگرام کرنے سے روک دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نجی ٹی وی اینکر مبشر لقمان کے خلاف لال مسجد شہداء فاونڈیشن کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار حافظ احتشام کے وکیل طارق اسد نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مبشر لقمان اپنے پروگرام میں لوگوں کی عزت اچھالتے ہیں اور انہوں نے اعلٰی عدلیہ کو بھی بدنام کیا ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ مبشر لقمان کے خلاف کسی حکومتی ادارے نے کارروائی نہیں کی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سیکرٹری اطلاعات اور قائم مقام چئیرمین پیمرا کو ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ پیمرا اور وزارت اطلاعات نے بھی اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی، بتایا جائے ٹی وی چینلز، اینکرز کے خلاف کتنی شکایات موصول ہوئیں اور پیمرا نے اب تک شکایات پر کیا کارروائی کی۔

عدالت نے مبشر لقمان کو کسی بھی چینل پر پروگرام سے روک دیا اور سیکرٹری اطلاعات اور قائم مقام چئیرمین پیمرا کو ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت جون کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔

تبصرے (4) بند ہیں

abdulrauf akhtar Jun 11, 2014 01:37pm
This is called freedom of speech !
abdulrauf akhtar Jun 11, 2014 01:39pm
Awaiting to publish
فہیم Jun 11, 2014 02:12pm
جناب مبشر لقمان ہوں، یا یہ لال مسجد کے نام نہاد شہداء فاونڈیشن والے دونوں ہی انتہاپسند ہیں،ایک صحافت جیسے مقدس پیشے کو اپنے مخصوص مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے تو دوسرا مذہب اسلام کو استعمال کر کے اپنی منافقت کی دکان چلا رہا ہے. میرے نزدیک لقمان اور لال مسجد کے یہ اداکار دونوں پر پابندی لگنی چاہئے.
kamran zaman khan Jun 11, 2014 03:06pm
not justice.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024