• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

عمران خان قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، احسن اقبال

شائع June 9, 2014
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمراں خان جلسوں میں غلط حقائق بیان کرکے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بجٹ میں صرف پنجاب کے لئے فنڈز مختص کرنے کی بات غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اشاروں پر سیاست کرنا چھوڑ دیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کو تصویر کا غلط رخ دکھا رہے ہیں کیونکہ بجٹ میں چھوٹے صوبوں کےلئے 36ارب کا پیکج رکھا گیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ڈیموں کی تعمیر کے کئی منصوبے خیبر پختونخواہ میں شروع کر رہی ہے۔ ٓانہوں نے کہا کہ عمران خان کا سو ارب روپے مریم نواز کے ہاتھ میں دینے کا الزام درست نہیں، یوتھ لون سکیم کی نگرانی سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کا ایک سال میں 50 ارب ڈالر قرض لینے کی بات بھی غلط ہے کیونکہ حکومت نے ایک سال میں آٹھ ارب ڈالر کا قرض لیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ بیس ہزار لوگوں کا جلسہ کوئی بھی تنظیم کر سکتی ہے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ حکومت سوئس بینکوں میں پڑے 200ارب ڈالر پاکستان واپس لانے کےلئے اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے اگست میں حکومتی وفد سوئس حکام سے مذاکرات کا آغاز کرے گا۔

"حکومت نے سوئس حکومت سے 200ارب ڈالر تک رسائی کی اجازت مانگی ہے۔"

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024