• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اسلام آباد اور لاہور کے ہوائی اڈوں پر ریڈ الرٹ

شائع June 9, 2014
اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سیکیورٹی اہلکار اپنی ڈیوٹی پر۔ —. فائل فوٹو
اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سیکیورٹی اہلکار اپنی ڈیوٹی پر۔ —. فائل فوٹو

راولپنڈی: کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد اتوار کی رات کو اسلام آباد میں بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریڈالرٹ جاری کردیا گیا۔

مزید یہ کہ ان ہوائی اڈوں کے اردگرد کے علاقوں پر سیکیورٹی اور پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ایئرپورٹ کے ایک اہلکار نے ڈان کو بتایا ’’تمام سیکیورٹی ایجنسیاں اس ہنگامی صورتحال میں تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مصروفِ عمل ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور اس طرح کی دہشت گردانہ کارروائیوں کو ناکام کرنے کے لیے حکام ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

اعلٰی سطح کی سیکیورٹی کے حصے کے طور پر ایئرپورٹ میں داخل ہونے والے ہر فرد کی چیکنگ جاری ہے اور عارضی پاس منسوخ کردیے گئے ہیں۔

راول لاؤنج کے قریب گاڑیوں کی پارکنگ کو فوج کے لیے مخصوص کردیا گیا ہے اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے علاقے میں گشت شروع کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024