• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

باجوڑ ایجنسی: بم دھماکے سے ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک

شائع June 7, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے سے پھٹ گئی، جس سے پیدل گشت پر جانے والے سیکیورٹی اہلکاروں میں سے ہلاک ہوگیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقے نواگئی میں یہ بارودی سرنگ سڑک پر بچھائی گئی تھی۔

پولیٹیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکار پیدل گشت پر تھے کہ دھماکا ہوگیا، جس سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب خیبر ایجنسی میں جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ پربرطانوی قومیت کا حامل افغانی باشندہ گرفتار ہوا ہے۔

گرفتار ہونے والے افغان باشندے کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024