• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مانسہرہ: ٹریفک حادثے میں پانچ مسافر ہلاک، تیس زخمی

شائع June 7, 2014
۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی
۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی

مانسہرہ: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں گاندھیاں کے مقام ایک مسافر کوچ کھائی میں گرگئی، جس کے نتیجے میں پانچ مسافر ہلاک اور تیس کے قریب زخمی ہوئے۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہلاک شدگان اور زخمیوں میں پاک فوج کے جوان بھی شامل ہیں، جو سکردو اپنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے بعد مقامی افراد نےہلاک ہونے والوں کی میتوں شاہ عبداللہ تدریسی ہسپتال اور زخمیوں کو مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔

ہلاک ہونے والے مسافروں میں سے دو کی شناخت سپاہی جعفر حسین اور عبدالکریم کے نام سے ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024