• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:48pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:18pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:22pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:48pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:18pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:22pm

لندن:الطاف حسین ہسپتال سے پولیس اسٹیشن منتقل

شائع June 6, 2014 اپ ڈیٹ June 7, 2014
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

لندن:متحدہ قومی وومنٹ کے قائد الطاف حسین کو ویلینگٹن ہسپتال سے دوبارہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق الطاف حسین کاعلاج کرنے والی طبی ٹیم کا اجلاس ہوا ،جس میں ایم کیو ایم کے قائد کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹروں نے الطاف حسین کے تمام ٹیسٹ کلیئر قرار دیے،جس کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ نے انھیں پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ الطاف حسین کونوے گھنٹے تک اپنی تحویل میں رکھ سکتی ہے۔

الطاف حسین کے تھانے میں پہنچنے پر بیرسٹر فروغ نسیم سمیت قانونی ماہرین کی ٹیم بھی تھانے میں موجود رہی۔

الطاف حسین کی منتقلی کے بعد ان ماہرین نے باہر آکر ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے مشاورت بھی کی۔

وکلا سے لندن اور کراچی رابطہ کمیٹی سے مشاورت کی فروغ نسیم اور رؤف صدیقی بھی مشاورت میں شامل تھے۔


'الطاف حسین کو پاسپورٹ، شناختی کارڈ ضروری کارروائی کے بعد'


دفتر خارجہ کی ترجمان تسلیم اسلم(فائل فوٹو)
دفتر خارجہ کی ترجمان تسلیم اسلم(فائل فوٹو)
پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کوپاسپورٹ اور سمندر پار پاکستانیوں کا شناختی کارڈ ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد جاری کردیا جائے گا۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران تسلیم اسلم نے کہا کہ برطانیہ میں قائم مقام ہائی کمشنر عمران مرزا نے گزشتہ روز الطاف حسین سے 20منٹ تک ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

انھوں نے کہا کہ الطاف حسین نے اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق تسلیم اسلم نے کہا کہ الطاف حسین نے ابھی تک قانونی مدد طلب نہیں کی ہے تاہم اس حوالے سے وزیراعظم کے احکامات پر عمل کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ انھیں الطاف حسین پر لگائے جانے والے الزامات کی تفصیلات کا علم نہیں ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Jun 06, 2014 09:17pm
الطاف‏ ‏بھائی‏ ‏واقعی‏ ‏بہت‏ ‏ھی‏ ‏مشکل‏ ‏میں‏ ‏ھے‏ ‏برطانوی‏ ‏پولیس‏ ‏بعیر‏ ‏ثبوت‏ ‏کے‏ ‏کسی‏ ‏پر‏ ‏ہاتھ‏ ‏نہیں‏ ‏معاملہ‏ ‏سنگین‏ ‏ھے‏ ‏یہ‏ ‏بات‏ ‏ایم‏ ‏کیو‏ ‏ایم‏ ‏کے‏ ‏بڑے‏ ‏لی‏ڈرو‏ ‏ں‏ ‏‏ کو‏ ‏‏بھی‏ ‏معلوم‏ ‏ھے‏ ‏اور‏ ‏حکومت‏ ‏پاکستان‏ ‏کو‏ ‏بھی‏ ‏ دلچسپ‏ ‏بات‏ ‏یہ‏ ‏ھے‏ ‏کہ‏ ‏نہ‏ ‏حکومت‏ ‏پاکستان‏ ‏اور‏ ‏نہ‏ ‏برطانوی‏ ‏حکومت‏ ‏

کارٹون

کارٹون : 21 ستمبر 2024
کارٹون : 20 ستمبر 2024