• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

الطاف حسین کی صحتیابی کے لیے آج یومِ دعا

شائع June 6, 2014
ایم کیو ایم کے ایک سینیئر رہنما نے جعمرات کی رات گئے اعلان کیا کہ الطاف حسین کی صحتیابی کے لیے آج جمعے کے روز یومِ دعا منایا جائے گا۔—فائل فوٹو
ایم کیو ایم کے ایک سینیئر رہنما نے جعمرات کی رات گئے اعلان کیا کہ الطاف حسین کی صحتیابی کے لیے آج جمعے کے روز یومِ دعا منایا جائے گا۔—فائل فوٹو

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی انجیو گرافی کی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے، ایک میڈیکل بورڈ جس کا جائزہ لے گا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق الطاف حسین نے اپنا تیسرا دن بھی ہسپتال میں گزارا اور اس دوران ان کے مختلف ٹیسٹ بھی لیے گئے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے ایک سینیئر رہنما نے جعمرات کی رات گئے اعلان کیا کہ الطاف حسین کی صحتیابی کے لیے آج جمعے کے روز یومِ دعا منایا جائے گا۔

یاد رہے کہ کل الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں فون کے ذریعے کارکنان کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا تھا اور دعا کی اپیل کی تھی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر لندن میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن، سابق وزیر ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود تھے۔

الطاف حسین نے اس بات چیت کے دوران دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کارکنان سے اپنے لیے دعائے صحت کی بھی اپیل کی۔

اس سے پہلے قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر محمد عمران مرزا نے دو سینئر سفارتکاروں کے ہمراہ الطاف حسین سے ملاقات کی اس دوران عمران مرزا نے الطاف حسین کو گلدستہ پیش کیا اور وزیراعظم کی طرف سے نیک خواہشات پہنچائیں۔


کراچی کی صورتحال:


جمعرات کے روز کراچی کے علاقے گلشن بونیر میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔

جوابی فائرنگ میں دو ملزمان زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے اور راستے میں دم توڑ گئے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے ۔

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔


ایم کیو ایم کا احتجاجی دھرنا:


کراچی میں الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایم کیوایم کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

اراکین پارلیمنٹ و رابطہ کمیٹی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نمائش پر موجود ہے۔

متحدہ کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کی صحت کے بارے میں یقین دہانی تک دھرنا جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے متحدہ کے کارکن نمائش چورنگی پر تین روز سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ جس میں پارٹی رہنما، رابطہ کمیٹی کے اراکین اور خواتین و بچے بھی بڑی تعداد میں موجود ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ضمانت کے لیے درخواست کا فیصلہ وکلاء حالات دیکھ کر کریں گے۔

دھرنے کے شرکاء الطاف حسین کے حق میں نعرے بازی کررہے ہیں جبکہ خواتین اپنے قائد کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

کارکنان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف قائم مقدمات سازش ہیں، جن سے وہ بہت جلد باعزت بری ہوجائیں گے۔

تاہم الطاف حسین کی صحت کے حوالے سے کارکنوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024