• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

مصر: السیسی کی کامیابی کا سرکاری اعلان

شائع June 4, 2014
جنرل السیسی کے خلاف انتخاب لڑنے والے واحد بائیں بازو کے رہنما حمدین صباحی نے تین فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ تقریباً چار فیصد ووٹوں کو منسوخ کر دیا گیا۔
اے پی فوٹو۔۔۔
جنرل السیسی کے خلاف انتخاب لڑنے والے واحد بائیں بازو کے رہنما حمدین صباحی نے تین فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ تقریباً چار فیصد ووٹوں کو منسوخ کر دیا گیا۔ اے پی فوٹو۔۔۔

قاہرہ: الیکشن کمیشن نے منگل کو ،مصر میں گزشتہ ہفتے منعقد صدارتی انتخابات میں سابق آرمی چیف عبدالفتاح السیسی کی کامیابی کا اعلان کر دیا ہے۔

مصر کی پہلی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والے السیسی نے انتخابات میں 96.9 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

صدارتی انتخابات میں کم ووٹر ٹرن آؤٹ کے پیشِ نظر پولنگ کو تیسرے دن بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

جنرل السیسی کے خلاف انتخاب لڑنے والے واحد بائیں بازو کے رہنما حمدین صباحی نے تین فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ تقریباً چار فیصد ووٹوں کو منسوخ کر دیا گیا۔

صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے جنرل السیسی مارچ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ منتحب صدر محمد مرسی کا تحتہ الٹنے کے لیے فوج کی جانب سے ہونے والی بغاوت کے سربراہ بھی السیسی کو ماننا جاتا ہے۔

سابق منتخب صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمین، جس کے ممبران کی تعداد دس لاکھ سے بھی زیادہ ہے، نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ سال جولائی میں مرسی کی معزولی کے بعد سے ان کے حامیوں کو مصری حکومت کی طرف سے بے رحم کریک ڈاؤن کا سامنا ہے جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024