• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: پاک فضائیہ کا طیارہ تباہ، دونوں پائلٹ شہید

شائع June 3, 2014 اپ ڈیٹ January 23, 2019

کراچی: کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بس ٹرمینل کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار تربیتی پائلٹ اور نگران پائلٹ دونوں ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق حادثے میں ایک شہری بھی ہلاک ہوا اور تینوں افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔


####پی اے ایف ترجمان

پاک فضائیہ کے ترجمان نے واقعے میں دونوں پائلٹوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں تباہ ہونے والا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ قواعد کے مطابق حادثے کے مقام پر جانی و مالی نقصان کا معاوضہ ادا کرے گا۔ جائے حادثہ پر زخمی افراد کے طبی اخراجات بھی برداشت کیے جائیں گے۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طیارہ گرنے سے تین بسوں کو آگ لگ گئی اور کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ فضا میں ہی دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔

فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ فائربریگیڈ کا عملہ آگ کو بجھانے کی کوشش کررہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ صورتحال کا مکمل جائزہ لے رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024