• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عمران فاروق قتل کیس ۔ حکومت ہر ممکن اقدامات کے لیے تیار

شائع May 31, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں تمام بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیرِ داخلہ نے یہ بیان برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹون سے ایک ملاقات کے دوران دیا، جنہوں نے کل بروز جمعہ ان کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات سے چند دن پہلے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے تفتیش کاروں نے اس قتل سے منسلک دو مطلوب ملزموں کی شناخت کی تھی۔ اسکاٹ لینڈ کے ایک بیان میں ان مطلوب افراد کے نام محسن علی سید اور محمد کاشف خان کامران بتائے گئے تھے۔

اس بیان میں کہا گیا تھا کہ ’’ان دونوں افراد کے متعلق یقین ہے کہ اس وقت وہ پاکستان میں موجود ہیں اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران پاکستانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔‘‘

یاد رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010ء کو لندن میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔

جمعہ کو ہونے والی اس ملاقات میں ہائی کمشنر نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ برطانوی حکومت اس کیس کی تفتیش میں مداخلت کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ عدالتیں اور میٹروپولیٹن پولیس اس کی آزادانہ تحقیقات کررہی ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستانی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت پاکستان کی داخلی سیکیورٹی میں اضافے کے لیے ہر قسم کی امداد میں توسیع کے لیے تیار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024