• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ن لیگ کے رکنِ پنجاب اسمبلی رانا جمیل احسن اغوا

شائع May 31, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

ننکانہ صاحب: پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نواز کے رکن رانا جمیل حسن کو پنڈی بھٹیاں سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

گزشتہ سال گیارہ مئی کے عام انتخابات میں رانا جمیل حسن صوبائی اسمبلی کے انتخابی حلقہ پی پی-174 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق رانا جمیل کی بیوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر کو پانچ کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مطابق رانا جمیل اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد جارہے تھے، کہ نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کرلیا۔ پولیس نے واقعے تفتیش شروع کردی ہے۔

اطلاع ملتے ہیں وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے اس واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024