• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حکومت ماضی کی سیاست دہرانے سے گریز کرے، خورشید شاہ

شائع May 30, 2014
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیر رہنما سید خورشید شاہ، فائل فوٹو۔۔۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیر رہنما سید خورشید شاہ، فائل فوٹو۔۔۔

کراچی: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ انتقامی سیاست میں پاکستان پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پی پی پی کے سینیئر رہنما نے کہا کہ جمہوری نظام کو بچانا چاہتے ہیں لیکن ماضی کی انتتقامی سیاست دہرائی گئی تو نیا راستہ تلاش کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

پی پی کے رہنما کا یہ بیان اینٹی کرپشن کورٹ کی طرف سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کے نا قابل ضمانت گرفتاری وارنٹ کے بعد سامنے آیا ہے۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی پی پی رہنما نے مخدوم امین فہیم اور یوسف رضا گیلانی کے وارنٹ جاری ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

شاہ نے کہا کہ ان کی جماعت جمہوری عمل کو بچانے کے لیے کوشش کر رہی ہے جبکہ نظر یہ آ رہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن انتقام کی سیاست میں مشغول ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے خان سجنا گروپ کے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مرکزی سیٹ اپ سے علیحدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مقابلے میں سندھ ڈیڑھ گنا زیادہ بل ادا کرتا ہے لہذا بجلی کی فراہمی اور بلوں کے حوالے سے سندھ کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024