• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

فلنٹوف ریٹائرمنٹ سے واپس آ گئے

شائع May 30, 2014
انڈریو فلنٹوف۔ —فائل فوٹو
انڈریو فلنٹوف۔ —فائل فوٹو

لندن: انگلینڈ کے سابق کپتان انڈریو فلنٹوف رواں سیزن انگلش ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے ریٹائرمنٹ سے واپس آ گئے ہیں۔

اناسی ٹیسٹ ، 141 ون ڈےاور سات ٹی ٹوئنٹی مقابویں میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر فلنٹوف2009 میں کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

تاہم، اب چھتیس سالہ فلنٹوف حالیہ مہینوں میں لنکا شائر کاؤنٹی کے ساتھ ٹریننگ کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آ رہے ہیں ۔

خیال رہے کہ فلنٹوف نے زندگی بھر اسی ایک کلب سے کاؤنٹی مقابلوں میں حصہ لیا۔

جمعہ کو فلنٹوف نے کلب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا کہ انہیں ایک مرتبہ پھر لنکا شائر کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔

'میں نے کرکٹ میں واپسی کا کبھی نہیں سوچا تھا لیکن گزشتہ کئی مہینوں میں سکواڈ کے ساتھ ٹریننگ کرنے کے بعد مجھے کھیلنے کی دعوت ملی ، جس پر میں بہت خوش ہوں'۔

فلنٹوف کے مطابق، انہوں نے دوبارہ فٹنس حاصل کرنے کے لیے بہت زیادہ محنت کی اور وہ امید کرتے ہیں کہ موجودہ سیزن میں ان کی ٹیم کامیاب رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024