• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نائجیریا بوکو حرام کے حملوں میں 54 افراد ہلاک

شائع May 28, 2014
خبر رساں ادارے اے ایف پی کو 12 مئی 2014 کو نائیجیریا انتہا پسند گروپ بوکو حرام کی طرف سے بھیجی جانی والی ویڈیو میں ایک شخص اپنے آپ کو بوکو حرام کا رہنما ہونے کا دعوٰی کر رہا ہے۔ اے ایف پی فوٹو۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کو 12 مئی 2014 کو نائیجیریا انتہا پسند گروپ بوکو حرام کی طرف سے بھیجی جانی والی ویڈیو میں ایک شخص اپنے آپ کو بوکو حرام کا رہنما ہونے کا دعوٰی کر رہا ہے۔ اے ایف پی فوٹو۔

لاگوس: شمالی نائجیریا میں مذہبی عسکریت پسند گروپ بوکو حرام کے دو مختلف حملوں میں 54 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کانسٹیبل عبداللہ محمد نے بتایا کہ یوب ریاست کے بیونی یدے شہر میں پیر کی شام بوکو حرام کے مسلح حملے میں 24 فوجی اور 21 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بوکو حرام نے فوجی اڈے اور اس سے ملحقہ پولیس بیرکس کو ایک ساتھ نشانہ بنایا تھا۔

عسکریت پسند تنظیم بوکو حرام نے 2009 سے نائجیریا کے خلاف بغاوت شروع کی ہوئی ہے اور اس تنظیم کی طرف سے کیئے گئے حملوں میں اب تک ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں۔

بوکو حرام نے 14 اپریل کو شبوک نامی گاؤں کے ایک سیکنڈری اسکول سے 200 سے زائد لڑکیوں کو اغوا کرلیا تھا۔ اور انہیں فروخت کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جس پر پوری دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

دوسری جانب ریاست بونو کے مقامی حکومتی اہلکار ابراہیم نے بتایا کہ پیر کی شب دور دراز کے دو دیہاتوں میں بوکو حرام کے ایک مسلح حملے میں نو افراد ہلاک ہو گئے۔

ابراہیم نے کہا کہ آشیگاآشیہ شہر میں مسلح افراد نے دیہاتیوں کو ہلاک کیا اور ان کے گھروں کو جلا دیا، حملہ آوروں نے علاقے پر کنٹرول کے بعد عربی حروف سے لکھا ہوا سفید پرچم لہرا دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024