• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

خورشید شاہ کا جمہوریت کی حفاظت کے لیئے حکومت کا ساتھ دینے کا عزم

شائع May 24, 2014
: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) کے سینیئر رہنما سید خورشید شاہ فائل فوٹو۔۔۔
: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) کے سینیئر رہنما سید خورشید شاہ فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) کے سینیئر رہنما سید خورشید شاہ نے جمعے کو کہا ہے کہ ان کی جماعت ملک میں جمہوری نطام کو پٹڑی سے اتارنے کی کسی بھی عمل کی حمایت نہیں کرے گی۔

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری منتخب حکومت کو اپنی آئینی مدت مکمل کرنا چاہیے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل کے لئے حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرے گی.

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا کہ گزشتہ منتخب حکومت نے اقتدار اگلی منتخب حکومت کے حوالے کیا۔

حزب اختلاف کے رہنما نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

ایک سوال کے جواب اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لوگوں کی بہبود کے لیئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ایک اور سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے طالبان کے ساتھ بات چیت کے عمل کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کی حکومت کی حمایت کی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیس کو کسی بھی سیاسی دباؤ کے بغیر کراچی میں امن برقرار رکھنے کے فرائض انجام دینے چاہیے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ میڈیا اداروں کو ایک دوسرے کے خلاف محاز آرائی سے گریز کرنا چاہیے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Asif May 25, 2014 01:43am
fake democracy, fake leaders, real one is coming soon aka #GreenRevolution

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024