• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

لاہور میں میٹرو ٹرین چلانے کا معاہدہ

شائع May 22, 2014
پاکستان اور چین نے جمعرات 22 مئی 2014 کو شنگھائی میں لاہور میں میٹرو ٹرین پراجیکٹ کے بارے میں فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے  اس موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین، چین کے صدر  ژی جن پنگ بھی موجود تھے،پی پی آئی فوٹو۔۔۔
پاکستان اور چین نے جمعرات 22 مئی 2014 کو شنگھائی میں لاہور میں میٹرو ٹرین پراجیکٹ کے بارے میں فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے اس موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین، چین کے صدر ژی جن پنگ بھی موجود تھے،پی پی آئی فوٹو۔۔۔

شنگھائی : پاکستان اور چین نے لاہور میں میٹرو ٹرین پراجیکٹ کے بارے میں فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے نام سے اس منصوبے پر پاکستان کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دستخط کئے جب کہ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین اور ان کے چینی ہم منصب ژی جن پنگ بھی موجود تھے۔

تقریباً 27 کلومیٹر طویل اس میٹرو ٹرین پراجیکٹ سے لاہور کے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی ہو گی۔


صدر مملکت ممنون حسین کی چینی صدر ملاقات


صدر مملکت کی سربراہی میں پاکستان وفد ان دنوں چین کے دورے پر ہے جس کے دوران صدر ممنون حسین نے چینی صدر ژی جن پنگ کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے۔

صدر ممنون حسین نے چینی ہم منصب کو بتایا کہ کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر خصوصی توجہ کے ساتھ گہری کثیر الجہتی سٹریٹجک شراکت داری سے دونوں ممالک اور پورے خطے کے عوام کے لئے سماجی و اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024