• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

شدت پسندوں کی دھمکیاں، تربت، پنجگور میں نجی سکول بند

شائع May 22, 2014
پنجگور: تعلیمی مراکز کو دھمکیوں کے بعد والدین اور طالب علم احتجاج کر رہے ہیں۔ —فوٹو حنا بلوچ
پنجگور: تعلیمی مراکز کو دھمکیوں کے بعد والدین اور طالب علم احتجاج کر رہے ہیں۔ —فوٹو حنا بلوچ

کوئٹہ: ایک مذہبی گروپ کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پنجگور میں نجی سکولوں اور انگلش زبان کے مراکز کی بندش سے پیدا ہونے والی صورتحال پر جمعرات کو ایک بڑا جرگہ ہونے جا رہا ہے۔

جرگے میں سیاسی اور مذہبی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے ارکان، اساتذہ، عمائدین اور خواتین سمیت زندگی کی تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

پنجگور میں ایک نجی سکول چلانے والے ماہر تعلیم ظاہر حسین بلوچ نے ڈان کو بتایا کہ جرگہ اس معاملے پر تفصیل سے غور کرنے کے بعد آئندہ نامعلوم مذہبی تنظیموں کی جانب سے سکول مالکان اور انتظامیہ کو ایسی دھمکیاں ملنے پر لائحہ عمل طے کرے گا۔

خیال رہے کہ 'تنظیم اسلامی الفرقان' نامی ایک شدت پسند تنظیم کی جانب سے دھمکیوں کے بعد تربت اور پنجگور میں تمام نجی سکول اور انگلش زبان کے مراکز بند ہیں ۔

بلوچ نے بتایا کہ تنظیم نے سکول مالکان کو کہا تھا کہ وہ اپنے اداروں میں لڑکیوں کو تعلیم دینا بند کریں، 'جس کے بعد ہمارے پاس سکول اور مراکز بند کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں'۔

بدھ کو ہزاروں لوگوں نے ریلی نکالی اور ان کے بینرز اور پلے کارڈز پر 'لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی نامنظور '، 'تعلیم لڑکیوں کا حق' اور 'ہمیں محفوظ علم چاہیے' جیسے نعرے لکھے تھے۔

اس موقع پر مقررین نے دھمکیوں کی مذمت کی اور کہا کہ یہ لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کی ایک سازش ہے۔

انہوں نے صوبائی حکومت سے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جرگے کے شرکاء اس چیلنج کو نمٹنے کے حوالے سے حکمت عملی طے کریں گے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Mansour Haidar Raja May 22, 2014 07:15pm
ہمارے نبی پاک ﷺ نے ارد فرمایا تھا کہ تمہیں علم حاصل کرنے کے لیے چین تک جانا چاہیے ، مگر یہ کیسا دور آگیا ہے کہ اسلام کے نام لیوا کہیں تو یہ فتویٰ جاری کرتے ہیں کہ غیر ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے جانا حرام ہے ؟ اور کہیں یہ کوششیں بھی بڑی سختی اور شدت کے ساتھ ہورہی ہیں ،، بچوں کو سکول جانے سے روکا جا رہا ہے اور سکولوں لو تباہ کیا جا رہا ہے ،، سکول مالکان کو خوف زدہ اور نصاب تعلیم میں روشن خیالی اور برداشت کے عنصر کو ختم کرنے کی کوششیں بھی ہو رہی ہیں ،، ان حالات میں مذہب یا فرقہ پرستی کے اثرات کیا نمو پذیر ھوں گے رفتہ رفتہ انساینت ہی دم توڑ جاے گی ! کاش ہم اس مذہبی قدامت پرستی کے ان ہولناک اور تباہ کن اثرات کا وقت پر تدارک کر لیتے تو آج ہم اس حا؛ت کو نہ پہنچتے ؟ پاکستان کے پڑوسی تین ممالک انڈیا ایران اور چاینا تو آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں مگر ہم کبھی جناب پرویز مشرف کو غدار ثابت کرنے اور کؓھی محترمہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کی تلاش میں پوری قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اپنے اپنے الو سیدھے کر رہے ھوتے ہیں َ کاش ہم علم اور فکر اور جدت و اعتدال کے رویوں پر حملہ آور روایت پرستی کے رحجان کو روکنے پر بھی کسی مظبوط منصوبہ بندی کا سوچ لیتے ۔۔۔ پروردگار عالم ہمارے حکمرانوں کی بصیرت اور جرات میں اضافہ کرے ،، اب تو دعاوں کے سہارے بھی دم توڑ رہے ہیں ۔۔
Gharib May 22, 2014 09:26pm
Yeh shaddatpasand log yahee chaahte hain ke schools band ho, kisi ko padhaii na karna chaahiye, log agar padhaii na karein to yeh log un ko aasani se apne grohon main shaamil kar sakte hain aur un ko shaddatpasandi sikha sakte hain. Aisa soorat-e haal mulk ke lye bahut khatarnak hai kyon ke aise main mullk aage nahiin balke peeche jaayega. Koi taraqqi nahin hogi.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024