• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: ناظم آباد رینجرز ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکا

شائع May 21, 2014
۔—اے پی فوٹو۔
۔—اے پی فوٹو۔

کراچی: ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک بم دھماکے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب بیکری کے باہر زوردار دھماکہ ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

اس دھماکے سے متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بم فٹ پاتھ پر نصب کیا گیا تھا، جس کا مقصد اس کے نزدیک سے گزرنے والی رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنانا تھا۔

پانچوں زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے، جہاں دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم پیشہ عناصر اور مافیاز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ نارتھ ناظم آباد میں قائم رینجرز ہیڈکوارٹر کو اس سے قبل بھی نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024