• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

جیکب آباد میں پولیو کا نیا کیس

شائع May 16, 2014
فائل فوٹو۔۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔۔

سکھر: ضلع جیکب آباد کے گاؤں سردار احمد شر میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آ گیا ہے۔

ڈان اخبار کے مطابق جمعرات کو ایک پانچ سالہ لڑکے میں پولیو کے مرض کی تشخیص کی گئی۔

ایک مقامی شخص لیاقت علی شر نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کا پانچ سالہ بیٹا جنید علی پیدائش کے بعد پہلے چند سالوں تک نارمل چلتا تھا لیکن بعد میں اس کی دائیں ٹانگ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اکثر چلتے چلتے گر جاتا تھا۔

لیاقت علی نے بتایا کہ چند دنوں پہلے وہ اپنے بیٹے کو جیکب آباد میں ڈاکٹر عبدالرشید میمن کے پاس لے گئے، جنہوں نے لڑکے میں پولیو وائرس تشخیص کیا اور لڑکے کو مستقل معذوری سے بچانے کے لئے فوری طور پر علاج کا مشورہ دیا۔

متاثرے بچے کے والدین نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی حالت کے بارے میں یونین کونسل کے پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹو کو آگاہ کیا تھا لیکن پولیو ٹیم گاؤں نہیں پہنچی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024