• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فیصل آباد: پانچ سو روپے کی خاطر بہن اور ماں قتل

شائع May 15, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

فیصل آباد: فیصل آباد میں پانچ سو روپے کے تنازعے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں اور بہن کو قتل کردیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے علاقے غلام رسول نگر کے نوجوان نے محض پانچ سو روپے کی خاطر ماں شمیم اور بہن یاسمین کی جان لے لی۔

ملزم کی بہن تہمینہ کا کہنا ہے کہ ان کے ایک بھائی نے لاہور سے تین ہزار روپے بھیجے تھے اور تنویر ان میں سے پانچ سو روپے نہیں دینا چاہتا تھا۔

دوسری جانب سی پی او فیصل آباد نے اڑتالیس گھنٹوں میں ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم تنویر نے ایک سال پہلے اپنی ماں اور دیگر اہلخانہ سے مل کر باپ کو قتل کرکے لاش گھر میں دفن کردی تھیاور ایک ماہ پہلے ہی ضمانت پر رہا ہو کر آیا تھا۔

ملزم ایک ماہ پہلے ہی باپ کے قتل کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Shakeel May 16, 2014 10:24am
What a sick family....

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024