• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

وینا کی عبدالستار ایدھی کو گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش

شائع May 14, 2014
---آن لائن فوٹو
---آن لائن فوٹو
---آن لائن فوٹو
---آن لائن فوٹو

کراچی: نامور اداکارہ وینا ملک نے کراچی میں بین الاقوامی شہرت کے حامل سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی عیادت کے دوران انہیں اپنا گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کی۔

عبدالستار ایدھی کی بیماری کے حوالے سے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی تھیں۔

تاہم عبدالستار ایدھی نے اپنی بیماری سے متعلق اطلاعات اور افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا تھا۔

سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اور ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کے سیکریٹیریٹ کی ایک رکن نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب اس وقت اپنے گھر میں ہیں اور ان کی طعبیت مکمل طور پر ٹھیک ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وینا ملک نے گزشتہ روز کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری کے بعد آج عبدالستار ایدھی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وینا ملک نے عبدالستار ایدھی کو اپنا گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کی تاہم ایدھی صاحب نے شکریہ ادا کرتے ہوئے معذرت کرلی۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی قوم کا سرمایہ ہیں، ان سے ملاقات کے بعد انہیں روحانی سکون ملا ہے اور وہ ان ہی کی طرح ملک و قوم کے نادار لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔

وینا ملک کے مطابق وہ عبدالستار ایدھی کی تعظیم اور محبت کا اظہار الفاظ میں نہیں کرسکتیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانیت کیلئے ان کی خدمات کا دنیا اعتراف کرتی ہے۔

!

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024