• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان

شائع May 14, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے ملک میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کے بعد توانائی کا شعبہ کو اب 30 ہزار ٹن سے زائد فرنس آئل حاصل ہورہا ہےجس سے یہ شعبہ نئے ریکارڈ بنا رہا ہے۔

اس صورتحال کے بعد نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی) نے کل جمعرات کے روز ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا، کیونکہ ان دنوں ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں سے درجہِ حرارت میں کمی آئی ہے۔

ادارے کے سرکاری عہدیدار نے کہا "توانائی کی طلب اب پوری ہوچکی ہے، لہٰذا اب ملک میں کسی جگہ بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی'۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بجلی کی طلب گیارہ ہزار ایک سو میگاواٹ ہے جو ملک میں بجلی کی ضرورت کو پورا کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ چند روز میں موسم کی تبدیلی سے طلب 17 میگاوٹ سے کم ہوکر 12 ہزار میگاوٹ پر آگئی تھی۔

اس کے علاوہ انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پیز) کے یونٹس سے پانچ ہزار نو سو بیس میگاواٹ، پندرہ سو میگاواٹ تھرمل پاور اور ہائیڈو پاور پلانٹ سے 3 ہزار چھ سو اسی میگاواٹ نیشنل گریڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پانی و بجلی کے سیکریٹری شفیع اللہ چٹھہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے انڈس ریور سسٹم کے دورے سے بھی توانائی کے شعبے میں مدد ملی ہے اور ہائیڈرو پاور یونٹ میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوا جس سے یہاں منگل کو بجلی کی پیداوار 2 ہزار 6 سو 68 سے بڑھ کر 3 ہزار چھ سو اسی ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر توانائی کے شعبے کو منگل کے روز 35 ہزار نو سو اسی ٹن فرنس آئل موصول ہوا۔

این ٹی ڈی سی میں ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سالوں کے بعد یہ فرنس آئل کی سب سے زیادہ سپلائی ہے۔

رواں ہفتے پیر کے روز توانائی کے شعبےکو 29 ہزار 61 ٹن فرنس آئل فراہم کیا گیا تھا جس سے پاور شارٹ فال 769 میگاوٹ پر آگیا تھا اور اس کے نتیجے میں لوڈشیڈنگ کو کم از کم دو گھنٹے تک کردیا گیا تھا۔

اس قبل اتوار کے روز اسے 32 ہزار ٹن فرنس آئل موصول ہوا تھا، جس وقت بجلی کا شارٹ فال ایک ہزار میگاوٹ کی سطح پر آگیا تھا۔

تبصرے (3) بند ہیں

Jibran Ul Haq May 14, 2014 11:54am
ap pooray mulk se loadsheding k khatam krne ka keh rhy ho, but karachi mai to loadshedding ussi tarah ho rhi hai jaisy pehlay ho rhi thi, koi change nhi aya.... kia karachi pooray mulk mai nhi aata??
عامر نواز May 14, 2014 02:11pm
بس کر دیں.... خدا کا خوف کریں.... جاگ جائیں..... ہوش کریں.... لوڈ شیڈنگ پھر سٹارٹ ہو گئی ہے...یہ خبر لگنے کے بعد!...............
ؐمحمد طاہر وارثی May 14, 2014 05:46pm
محمد طاہر وارثی: جناب لو ڈشیڈنگ پنجاب مین ختم ہو گئی ہو تو علیحدہ بات ہے وگرنہ سندھ میں تو حیسکو ،سیپکو اور کے ای ایس سی نے عذاب نا گہانی کی صورت عوام کو لو ڈشیڈنگ کے عفریت میں مبتلا کررکھا ہے ،اگر اس ملک میں حکومت کی رٹ ہے تو وہ متعلقہ کمپنیوں سے باز پرس کرے یا پھر عوام کو ایسی جھوٹی طفل تسلیا ں ہی نہ دے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024