• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

الیکشن کمیشن کے اراکین فوری مستعفی ہوجائیں، خورشید شاہ

شائع May 13, 2014
قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن خورشید شاہ—فائل فوٹو۔
قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن خورشید شاہ—فائل فوٹو۔

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رکن خورشید شاہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن کے ممبران سے استعفٰی کا مطالبہ کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین الیکن کمیشن فخرالدین جی ابراہیم کی نیت پر آج بھی شک نہیں لیکن وہ اچھے انتخابات نہیں کرواسکے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اصلاحات کا مطالبہ صرف عمران خان کا نہیں پوری قوم کا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن کو فوری مستعفی ہونا چاہئیے۔

اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ ارجنٹ پاسپورٹ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا حق ہے اور انہیں فوری طور پر پاسپورٹ جاری کیا جائے جبکہ حکومت کوایم کیو ایم قائد کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں کرنی چاہئیے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ جلسہ کرنا ہر جماعت کا حق ہے لیکن جلسے کو تخریب میں بدلنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے جلسے میں طالبان کا نام نہ لیکر پہلی مرتبہ اچھا کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر معاملات حل کرنے چاہئیں، حکومت کے پاس ابھی بھی بہت وقت ہے کہ انتخابی اصلاحات کرے جن میں تقریباً 3 سال کا وقت لگے گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کل پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بھی بلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے لیے سفارشات تیار کرکے حکومت کو پیش کردیں گے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Name May 13, 2014 05:35pm
Id card aur passport her pakistani ka bunyadi HUQ hey.
saeed May 13, 2014 05:37pm
Id card aur passport her pakistani ka bunyadi HUQ hey.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024