• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

امریکی بحری سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات

شائع May 13, 2014
۔—فائل فوٹو رائٹرز۔
۔—فائل فوٹو رائٹرز۔

اسلام آباد: امریکی چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل جوناتھن ولیم نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکورٹی کی صورتحال، دوطرفہ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایڈمرل جوناتھن ولیم پاکستان کے اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

امریکی بحریہ کے سربراہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں خطے کی سیکورٹی کی صورتحال، دوطرفہ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈمرل ولیم دیگر نیول چیف سمیت اعلٰی دفاعی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ امریکی ایڈمرل جوناتھن ولیم نے نیول ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندیلہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق دورے کے دوران جوناتھن ولیم وزیراعظم نواز شریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024