• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں 11.45 فیصد اضافہ

شائع May 13, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت کشوں کی جانب سے رواں مالی سال 2013-14ء کے پہلے دس مہینوں یعنی جولائی سے اپریل تک 12 ہزار آٹھ سو چرانوے اعشاریہ 61 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں، جس سے گیارہ اعشاریہ پینتالیس فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ مالی سال 2013ء کے اسی عرصے میں گیارہ ہزار 569 اعشاریہ 82 ملین ڈالرز بھیجے گئے تھے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2014ء میں جولائی تا اپریل کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، خلیجی ممالک بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان کے علاوہ یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب تین ہزار آٹھ سو چھ اعشاریہ 36 ملین ڈالرز، دو ہزار پانچ سو بائیس اعشاریہ 89 ملین ڈالرز، دوہزار ستائس اعشاریہ چھ، ایک ہزار سات سو 98 اعشاریہ، 2,027.06 ملین ڈالرز، 1,798.28 ملین ڈالرز، 1,527.40 ملین ڈالرز اور 355.31 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں جبکہ مالی سال 2013ء کے جولائی تا اپریل کے دوران ان ملکوں سے بالترتیب 3,371.59 ملین ڈالرز، 2,312.01 ملین ڈالرز، 1,819.85 ملین ڈالرز، 1,611.11ملین ڈالرز، 1,331.67ملین ڈالرز اور 297.69 ملین ڈالرز کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔

رواں مالی سال کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 857.31 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ پچھلے مالی سال 2013ء کے پہلے دس مہینوں (جولائی تا اپریل) کے دوران ان ممالک سے 825.8 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔

اپریل 2014ء میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان)، اور یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب 415.09 ملین ڈالرز، 233.97 ملین ڈالرز، 206.15 ملین ڈالرز، 166.07 ملین ڈالرز، 169.67 ملین ڈالرز اور 36.37 ملین ڈالرز کی ترسیلات زر وطن آئیں جبکہ اپریل 2013ء کے دوران ان ملکوں سے بالترتیب 392.28 ملین ڈالرز، 226.07 ملین ڈالرز، 183.19 ملین ڈالرز، 176.14 ملین ڈالرز، 135.81 ملین ڈالرز اور 28.65 ملین ڈالرز کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔

رواں مالی سال 2014ء کے 10 ویں مہینے اپریل کے دوران ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 84.51 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024