• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ہنگو: فائرنگ سے دو اساتذہ ہلاک

شائع May 13, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

ہنگو: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں آج منگل کی صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اساتذہ ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایس ایچ او اسلم خان نے بتایا کہ گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 کے قریب دو اساتذہ پر فائرنگ کردی۔ ہلاک ہونے والے اساتذہ کی شناخت شمین بادشاہ اور لیاقت علی خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ہنگو کے علاقے گل باغ میں ایک گورنمنٹ اسکول کے قریب پیش آیا۔

ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق کوہاٹ، جبکہ دوسرے کا ہنگو سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے واقعہ کے بعد حملہ آوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ ہنگو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہے جس کی سرحدیں ملک قبائلی علاقوں خصوصی اورگزئی ایجنسی سے ملتی ہیں، جہاں پر طالبان شدت پسندوں کا گڑھ ہے۔

پشاور سے لاشیں برآمد:

اسی دوران صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے دو لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق منگل کی صبح شہر کے علاقے حیات آباد سے دو لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے ایک لاش خاتون، جبکہ دوسری نوجوان کی تھی، جبکہ دونوں کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا۔

لاشوں کو پولیس نے تحویل میں لے کر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی ہے۔ مقتولین کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Iqbal Jehangir May 13, 2014 06:50pm
سکول اور اساتذہ ایک قومی دولت ہیں، سکولوں میں پاکستان کے بچے اور بچیاں اپنے آپ کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے آئندہ ملک و قوم کی خدمت کر نے کی سعی کرتے ہیں اور اساتذہ اس کام میں ان کے معاون اور مددگار ہوتے ہیں۔۔ تعلیم ایک ایسی بنیاد اور ستون ہے جس پر ملک کی سلامتی کا تمام دارومدار و انحصار ہے۔ پاکستان میں پہلے ہی ۲۵ ملین بچے اور بچیاں حصول تعلیم کی نعمتوں سے محروم ہیں اور طالبان سکولوں کو تباہ کرکے اور اساتذہ کو قتل کر کے اس محرومی میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سکولوں کی تباہی اور اساتذہ کا قتل ایک معمول سا بنتا جارہا ہے اور طالبان نہایت بے دردی کے ساتھ قومی دولت کو تباہ کر رہے ہیں اور استذہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے چوبیس اضلاع میں بہت کم ایسے علاقے ہوں گے جہاں شدت پسندوں نے سکولوں کو نشانہ نہ بنایا ہو ۔ طالبان کی عقل و سمجھ میں یہ نہ آ رہا ہے کہ سکولوں کو تباہ کرنا اور اساتذہ کو قتل کرنا ملک و قوم کی موجودہ و آئندہ نسلوں سے عظیم دشمنی ہے اور پاکستان کے عوام ان کو اس وطن دشمنی پر کبھی معاف نہیں کریں گے۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ طالبان کے اختلافات کی اندرونی کہانی http://awazepakistan.wordpress.com

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024